نومولود بچوں کی ہچکیاں کیسے روکی جائیں
بچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی پہلے سال کے دوران بار بار ہچکیاں آتی ہے، تاہم عام طور پر یہ باعث فکر معاملہ نہیں ہوتا۔ چھوٹے بچوں کو ڈایافرام ( پردہ شکم) کے تناؤ یا کھچاؤ اور ووکل کارڈ یا صوتی طناب اچانک بند ہونے کے باعث ہچکیاں آتی ہیں۔ ہچکی کی آواز ووکل کارڈز کے تیزی سے بند ہونے کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
اگرچہ بچوں کو ہچکیاں کبھی بھی آسکتی ہیں لیکن آپ چند طریقے اپنا کر ہچکیوں کے باعث بچوں کو ہونے والی کسی قسم کی ممکنہ پریشانی سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں۔ کئی بچے نیند کے دوران ہچکیاں آنے کے باوجود بھی مخل ہوئے بغیر سوئے رہتے ہیں۔
اس تحریر میں ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے ہچکیوں سے چھوٹے بچوں کی جان چھڑائی جاسکتی ہے۔
گہری سانس لیں اور بچے کو ڈکار لینے دیجیے
اگر آپ کا بچہ دودھ پیتے وقت ڈکار لینا شروع کردیتا ہے تو وقفہ لیجیے اور اپنے بچے کو ڈکار لینے دیجیے۔ ڈکار لینے کی وجہ سے کی ان اضافی گیس کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو ہچکیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے مطابق جب آپ کا فیڈر استعمال کرنے والا بچہ 2 سے 3 اونس دودھ پی لے تو اس کے بعد آپ کو اسے ڈکار دلانا چاہیے۔ جبکہ اگر آپ کا بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے تو ایسے میں ایک بعد دوسرے پستان سے دودھ پلانے سے قبل بچے کو ڈکار دلائیں۔