پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے لازوال محبت کی کہانی ’کاف کنگنا‘
پاکستانی لڑکا بھارتی لڑکی سے محبت کی خاطر سرحد پار کرکے جان خطروں میں ڈال کر پڑوسی ملک پہنچ گیا۔
اگرچہ تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔
تاہم آنے والی تاریخی رومانٹک پاکستانی فلم ’کاف کنگنا‘ دیگر فلموں سے کچھ منفرد دکھائی دیتی ہے۔
’کاف کنگنا‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم دیگر فلموں سے کچھ مختلف ہوگی۔
ٹیزر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کی جھلک کو دکھایا گیا ہے،تاہم کچھ اداکاروں کی جھلک کو دکھائے جانے کے باوجود ان کے کرداروں کو سمجھنا مشکل ہے۔