عیدی کس کو اور کیا دی جائے؟
چاند کے اعلان میں تاخیر کے باعث بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ یہ فریضہ الیکشن کمیشن ادا کر رہا ہے
یوں تو عید رمضان کے بعد آتی ہے لیکن منافع خوروں کی عید رمضان شروع ہوتے ہی آجاتی ہے۔
مسلمان عید پر خوشیاں مناتے ہیں، خوشیوں کے لیے ایک عید کم لگے تو 2 عیدیں کرلی جاتی ہیں۔ عید کا چاند نظر آنے سے مطلع کرنا رویتِ ہلال کمیٹی کا کام ہے، شکر ہے وہ اپنا ہی کام کرتی ہے، اگر چاند دیکھنے کے بجائے ڈیم کے لیے چندہ جمع کرنے لگتی تو ہم کیا کرلیتے؟
چاند نظر آنے یا نہ آنے کے اعلان میں تاخیر کے باعث بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ یہ فریضہ الیکشن کمیشن ادا کر رہا ہے، ایسا بالکل نہیں، اگر الیکشن کمیشن یہ ذمہ داری ادا کر رہا ہوتا تو رویتِ ہلال کا اعلان عید کے 2 روز بعد ہوتا۔