اینیمل فارم اور عوام
اس ناول کی اشاعت کو 70 سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے لیکن آج بھی یہ ناول ہر صورتِ حال پر پورا اترتا ہے۔
علامت نگاری فکشن میں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ یہ ایک ایسا فن ہے جس کے ذریعے مصنف اپنے نظریات، جذبات اور ذہنی حالات کو مختلف علامتی معنٰی دے کر بیان کرتا ہے۔ یہ علامتی معنی لفظی معنوں سے کہیں زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔ گوکہ علامت نگاری ایک دشوار کام ہے لیکن یہ انداز مصنف اور اس کی تصنیف کو اگلی کئی دہائیوں تک دوام بخشتا ہے۔
برطانوی مصنف جارج آرویل کا شہرۂ آفاق ناول ’اینیمل فارم‘ بھی علامت نگاری پر مبنی ہے جس میں ایک فارم میں بسنے والے جانور اپنے استحصال سے بیزار ہوکر اپنے مالکان کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں اور پھر فارم پر قبضہ کرلیتے ہیں۔