جمائیکا کی قومی ڈش ’نمکین مچھلی‘ اتنی لذیذ کہ بس کھاتے جائیں!
اس مزیدار پکوان کو جمائیکا کے مشہور پھل اککی کے ساتھ تناول کیا جاتا ہے،مقامی افرادہر کھانے میں اککی کا استعمال کرتے ہیں۔
کیربیئن کے جزیرے نما ملک جمائیکا کی قومی ڈش نمکین مچھلی جو انتہائی لذیذ جبکہ اسے پکانا انتہائی آسان ہوتا ہے۔
نمکین مچھلی کو جمائیکا کے مشہور پھل اککی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
مقامی افراد اپنے کھانے میں بہت شوق سے اککی پھل کو استعمال کرتے ہیں۔
اوپر ویڈیو میں دیکھیے اککی کے ساتھ سالٹ فش کی ترکیب۔
اجزا
- ہسپانوی پیاز —ایک عدد
- لہسن —2 کلیاں
- گاجر —2/1 عدد
- اجوائن — ایک گٹھی
- ٹماٹر— 2 عدد
- سالٹ فش — 160 گرام
- مچھلی کو کم از کم ایک رات تک پانی میں رکھیں
- تھائم کے پتے
- اککی
- ایک کین —فرائڈ کیلے
یہ تحریر ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے اشتراک سے تحریر کی گئی