صحت

شادی کی کامیابی آپ کے جینز میں چھپی ہے، تحقیق

شادی میں کامیابی کا راز شوہر یا بیوی کی کوششوں میں نہیں بلکہ ہمارے جینز میں چھپا ہوتا ہے, سائنسدان

شادی میں کامیابی کا راز شوہر یا بیوی کی کوششوں میں نہیں بلکہ ہمارے جینز میں چھپا ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکی سائنسدانوں نے ایک نئی طبی تحقیق میں کیا ہے۔

یالے یونیورسٹی کی اس تحقیق کے دوران 178 شادی شدہ جوڑوں کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ ایک جین ان جوڑوں میں مشترک پایا گیا جن کی شادی زیادہ کامیاب تھیں۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک جینیاتی قسم کے آکسی ٹوسین نامی ہارمون پر اثرات کا جائزہ لیا، یہ ہارمون سماجی تعلق کے لیے کردار ادا کرتا ہے اور اس جین کو جی جی جینوٹائپ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ مختلف جیسے ای کدوسرے میں کشش اور مشترکہ عادات کے ساتھ ساتھ جینوٹائپ شادی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا شریک حیات سے قریبی تعلق ہماری مشترکہ عادات سے زیاہد اثرانداز ہوتا ہے اور شادی کے بعد جوڑے ایک دوسرے کے جینز پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ جی جی جینوٹائپ جن افراد میں موجود ہوتا ہے وہ شادی کے بعد شریک حیات سے زیادہ لڑتے نہیں، جس سے بھی ان کے تعلق کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی امریکا کی بنگ ہیمپٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا تھا کہ مخصوص جینز کا امتزاج کامیاب شادی پر اثرانداز ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم نے آکسی ٹوسین ریسیپٹر جین کے 2 مخصوص مقامات دریافت کیے اور معلوم ہوا کہ یہ شوہر اور بیوی دونوں کے رویوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ شادی کو کامیاب بنانے میں یہ عنصر کتنا زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔