نشے میں مبتلا افراد کے لیے پہلا سرکاری بحالی مرکز فعال
آئس کے نشے کی روک تھام اور اس میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے پہلا سرکاری 'بحالی مرکز' فعال ہو گیا۔
اب تک سرکاری بحالی سینٹر میں نشے کے عادی 35 افراد کی رجسٹریشن کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔
بحالی سینٹر میں اسکریننگ اور کر میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگر سہولت دستیاب ہیں اور مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی تمام سہولیات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
سرکاری بحالی مرکز کے انچارج ڈاکٹر ذوہیب گل نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مریضوں کا مفت ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور کھانے بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے
ڈسٹرکٹ ویلفئیر آفیسر جعفر خان نے بتایا کہ بحالی سینٹر آنے والے مریضوں کی فیملی سے ملاقات کرکے ان کی کونسلنگ کریں گے جبکہ مریضوں کی تربیت اس طرح کی جائے گی کہ وہ یہاں سے جانے کے بعد کوئی کاروبار کرکے اپنے زندگی سنوار سکیں۔
علاج کے لیے موجود افراد نے ادارے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا ادارہ دیکھا ہے جو ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔
محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام بحالی سینٹر میں علاج کرنے والے افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ان کو فنی تربیت بھی دی جارہی ہے تاکہ وہ نشے کی لت سے دور ہو کر با عزت انداز میں روزی کما سکیں۔