چین میں دنیا کی تیزترین خودکار بلٹ ٹرین دوڑنے کے لیے تیار
چین میں بہت جلد ایسی ڈرائیور لیس ٹرینیں ٹریک پر نطر آئیں گی جو کہ 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکیں گی۔
چین نے دنیا کی پہلی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی ٹرین کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو کہ تیز ترین بھی ہوگی۔
ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر چین میں بہت جلد ایسی ٹرینیں ٹریک پر نطر آئیں گی جو کہ 350 کلو میٹر فی گھنٹہ (217 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ سکیں گی اور وہ اپنا سفر ڈرائیور لیس کریں گی۔
جیسا آپ کو علم ہوگا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان فاصلہ 790 میل سے کچھ زیادہ ہے اور یہ تیز ترین چینی بلٹ ٹرین اتنا فاصلہ ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرے گی۔