پاکستان میں پیدائش کی خواہش نہیں کی، سونو نگم
ایک روز قبل ہی بھارتی گلوکار نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوتے۔
بھارتی گلوکار سونو نگم کے حوالے سے ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ہندوستان کے بجائے پاکستان میں پیدا ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق سونو نگم نے بطور گلوکار بھارت میں اپنی پیدائش پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ پاکستان میں پیدا ہوتے۔
سونو نگم نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کہ رہے ہیں، کیوں کہ بھارتی میوزک کمپنیاں بھارتی گلوکاروں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی گلوکار اپنے میوزک کنسرٹ کروانے پر میوزک کمپنیوں کو پیسے دیتے ہیں، جب کہ پاکستانی گلوکاروں سے یہ پیسے نہیں لیے جاتے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہی اچھا ہوتا کہ پاکستانی ہوتا، سونو نگم کو بھارتی ہونے پر افسوس
سونو نگم کا کہنا تھا کہ اگر وہ بھارت کے بجائے پاکستان میں پیدا ہوئے ہوتے تو انہیں انڈیا سے کام کرنے کی زیادہ پیش کشیں موصول ہوتیں۔