فالج سے بچانے میں مددگار بہترین غذائیں
چند غذاؤں کو اپنا کر آپ فالج جیسے جان لیوا مرض کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔
فالج سے بچانے میں مددگار بہترین غذائیں
بلڈ پریشر اور خون کی شریانوں کے مسائل، خون گاڑھا ہونا یا جمنا جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
درحقیقت یہ مسائل ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ پھیپھڑوں اور دیگر جسمانی اعضاءکو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
فالج کی دو اقسام ہیں ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں : فالج کی 5 خاموش علامات
تاہم چند غذاؤں کو اپنا کر آپ فالج جیسے جان لیوا مرض کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔