’ساجد خان کی حرکتوں کا معلوم ہوتا تو پہلے ہی آواز اٹھا لیتا‘
بولی وڈ ہدایت کار ساجد خان پر گزشتہ ماہ 3 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
بولی وڈ اداکار فرحان اختر اس بات پر کافی شرمندہ ہیں کہ وہ اس سے قبل اپنےکزن اور ہدایت کار ساجد خان کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کئی خواتین نے می ٹو کا سہارا لیتے ہوئے ہدایت کار ساجد خان پر انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں: ساجد خان پر بھی تین خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
اس حوالے سے فرحان اختر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’اگر میں اس حوالے سے کچھ بھی جانتا ہوتا تو میں ضرور آواز اٹھاتا، مجھے اس بات پر شرمندگی ہے، ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ سب ہورہا ہو اور مجھے کچھ معلوم نہیں، اس لیے میں کافی اداس رہا‘۔