خواتین کے مقابلے اسکن کینسر سے مرد زیادہ متاثر
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اسکن کینسر سے زیادہ طور پر خواتین متاثر ہوتی ہیں، تاہم برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق اس خیال کو مسترد کرتی ہے۔
جس طرح چند ہفتے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہارٹ اٹیک سے مرد حضرات کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوجاتی ہیں۔
اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکن کینسر سے خواتین کے مقابلے مرد زیادہ ہلاک ہوتے ہیں۔
امریکا میں ہونے والی ہارٹ اٹیک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ خواتین اس لیے زیادہ ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوتی ہیں کہ انہیں مرد حضرات فوری طور پر طبی امداد دینے اور انہیں ہاتھ لگانے سے کتراتے ہیں۔
اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ وہ میک اپ نہیں کرتے یا پھر وہ سورج کی شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارٹ اٹیک سے خواتین زیادہ کیوں ہلاک ہوتی ہیں؟
برطانوی اخبار دی ’گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلاسگو میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 30 سال سے ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔