سائنسدانوں نے پہلی بار دماغ کا چھپا ہوا حصہ دریافت کرلیا
سائنسدانوں نے دماغ کے ایسے ننھے حصے کو دریافت کرلیا ہے جو صرف انسانوں میں پایا جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے دماغ کے ایسے ننھے حصے کو دریافت کرلیا ہے جو صرف انسانوں میں پایا جاتا ہے اور یہی انہیں دیگر جانداروں کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس حیرت انگیز دریافت سے رعشے کے امراض (پارکنسن) اور موٹر نیورون امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
30 سال سے اس تحقیق میں مصروف سائنسدانوں کو شک تھا کہ دماغ میں ایسا حصہ موجود ہے مگر وہ دیکھنے سے قاصر تھے۔
نیورو سائنسز آسٹریلیا کے محققین نے دماغ کے اس چھپے ہوئے حصے کو دریافت کیا۔
انہوں نے اسے Endorestiform Nucleus کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ حصہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دیگر جانداروں میں یہ کہیں نظر نہیں آیا۔