پاکستانی جوڑے نے لکی ڈرا میں 13 کروڑ روپے جیت لیے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملازمت پیشہ پاکستانی جوڑے نے لکی ڈرا میں 13 کروڑ 36 لاکھ روپے جیت لیے۔
خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق تنویر نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرز میں قرعہ اندازی میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی 2017 میں بھی دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ قرار
اس حوالے سے تنویر نے بتایا کہ وہ جیتنے والی کل رقم میں سے 15 فیصد پاکستان میں ضرورت مند طبقے پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نصف رقم دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں گے جبکہ باقی رقم کے بارے میں ’کون جانتا ہے کہ کیا ہوگا‘۔
تنویر نے کہا کہ لاٹری کی رقم ان کی زندگی میں ’غیر معمولی تبدیلی‘ لائے گی۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو میں پاکستانی طیارے کی دھوم
پاکستانی نوجوان کی اہلیہ فہمیدہ تنویر نے لاٹری انعام سے متعلق کہا کہ ’میرے خاوند کہتے رہے کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ انعام میں ہی جیتوں گا، انہوں نے متعدد مرتبہ یہ بات دہرائی اور لاٹری کی رقم جتنے پر ابھی تک حیران ہوں‘۔
واضح رہے کہ لکی ڈرا میں شرکت کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت ہزار درہم ہے جو پاکستانی تقریباً 36 ہزار روپے بنتے ہیں۔
انہوں نے لکی ڈرا کے بارے میں بتایا کہ ’گزشتہ برس ہونے والے لکی ڈرا میں انعام جتنے کے لیے 10 ٹکٹ خریدے لیکن کامیابی نہیں ملی اور اس مرتبہ 18 ٹکٹ خریدے تھے جبکہ پہلے سے 11 ٹکٹ بھی موجود تھے‘۔
مزید پڑھیں: دبئی میں اب مسافر ڈرونز پر سفر کریں گے
فہمیدہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ہماری سرمایہ کاری تھی اور ہمیں یقین تھا کہ ایک دن ساری رقم وصول ہوجائے گی‘۔
اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی فیملی نے لکی ڈرا میں مجموعی طور پر 40 ہزار درہم (14 لاکھ 55 ہزار روپے) کے ٹکٹ خریدے۔