دپیکا اور رنویر دو شادیاں کریں گے
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال 13 نومبر سے اٹلی میں ہوگا جبکہ بعدازاں یہ دونوں بھارت میں اپنے بولی وڈ ساتھیوں کے لیے بھی دو ایونٹ منعقد کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے سنگیت کی تقریب 13 نومبر کو منعقد ہوگی، جس کے بعد 14 اور 15 نومبر کو ان دونوں کی شادی کے ایونٹس رکھیں جائیں گے۔
مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دپیکا اور رنویر دونوں دو روایات کے تحت دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
یہ دونوں جنوبی بھارت اور شمالی بھارت کی روایات سے دو مرتبہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔