Live Election 2018

پی پی 27 جہلم میں احتجاجاً ووٹنگ کا بائیکاٹ

بنڈ دادن خان کے نواحی قصبے ڈھڈی پھپرہ کے لوگوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔
Welcome

ضمنی انتخابات میں پی پی 27 جہلم میں عوام نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی 27 جہلم میں بنڈ دادن خان کے نواحی قصبے ڈھڈی پھپرہ کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں صاف پانی فراہم کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، لہٰذا ہم ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

لوگوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں بھی صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا، تاہم ہمیں پانی نہیں دیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بھی وعدہ وفا کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ: عامر کیانی