سمجھ نہ آنے والی 5 بہترین ہولی وڈ فلمیں
حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'اندھا دھن' کے کلائیمکس نے مجھے چونکا دیا۔ ہدایت کار سری رام راگھون نے انتہائی چابک دستی سے فلم کی کہانی کو اس کے آخری ایک سیکنڈ کے شاٹ میں مقید کردیا ہے۔
آپ اگر پوری فلم دیکھیں اور فقط فلم کا آخری سیکنڈ مس کردیں تو آپ کو فلم کا اختتام سمجھ نہیں آئے گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم کی اینڈنگ سے ہر فلم بین اپنا اپنا مطلب نکال سکتا ہے۔ ہولی وڈ کے مایہ ناز لکھاری اور ہدایت کار کوئینٹن ٹیرنٹینو کہا کرتے ہیں کہ ’اگر 10 لاکھ لوگ میری فلم دیکھیں تو مجھے امید ہے کہ وہ 10 لاکھ مختلف فلمیں دیکھیں گے۔‘
بدقستمی سے ہمارے ہاں کے فلم بینوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ جس طرح ڈراموں میں ہر بات کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا جاتا ہے، فلم میں بھی انہیں ایسی ہی کہانی بتائی جائے۔
بہرحال، اندھا دن دیکھی تو خیال آیا کہ کیوں نہ 5 ایسی مشہور ہولی وڈ فلموں کا ذکر کیا جائے جو کسی کے پلے نہیں پڑیں۔ مگر اس کے باوجود ناقدین نے ان کو سراہا اور وہ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔
پڑھیے: ہر دور کی 15 سب سے بہترین فلمیں
ان فلموں کی کہانی کی وضاحت اس لیے نہیں کروں گا کہ پھر فلم دیکھنے کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ خود سے ان فلموں کو دیکھیں اور ان کی کہانی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔