جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی
میرا صرف ایک ہی جنون ہے کہ میں صرف سچائی چاہتا ہوں، جونی ڈیپ
ہولی وڈ سپر سٹار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ کی جانب سے لگائے گھریلو تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
برطانوی میگزین جی کیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جونی ڈیپ نے کہا کہ ’ میں سچائی چاہتا ہوں ،اور دنیا میں میرا صرف ایک ہی جنون ہے جو کہ سچ کی تلاش ہے۔‘
جونی ڈیپ کی طلاق 2017 میں ہوئی جب ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے تاہم جونی ڈیپ ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔