’منٹو‘: بول کے لب آزاد ہیں
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی فلم منٹو کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا۔
بولی وڈ کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر آخر کار جاری کردیا گیا، جس کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے تھے۔
فلم ’منٹو‘ میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
نوازالدین صدیقی نے اس ٹریلر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اداکار نے لکھا کہ ’بول کے لب آزاد ہیں، اس یوم آزادی پر، اس آزادی کا جشن منائیں جس کے لیے منٹو کھڑے ہوئے‘۔
ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی کا تقسیم برصغیر سے قبل کا حصہ دکھایا گیا ہے، جس میں متحدہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں رہائش پذیر تھے۔