ریاضی کے اس سوال نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا
پہلی نظر میں تو یہ ریاضی کا آسان سوال لگتا ہے مگر اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔
کیا آپ کو اپنی ریاضی کی صلاحیت پر پورا بھروسا ہے ؟ اگر ہاں تو اس سوال کا جواب دیں جس نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ کو ارتھ میٹک اب کتنا یاد ہے ؟ کیونکہ یہ سوال ہائی اسکول کی سطح کے ریاضی کی معلومات کاامتحان ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : ریاضی کا یہ سوال حل کرسکتے ہیں؟
یہ سوال سب سے پہلے جاپان میں وائرل ہوا تھا اور یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ 20 سال یا اس سے زائد عمر کے صرف 60 فیصد افراد ہی درست جواب دے پاتے ہیں۔
اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سادہ سا ریاضی کا سوال نہیں بلکہ اس کے لیے کچھ تخلیقی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کے بقول ' پہل تو ڈبے سے باہر نکل کر سوچیں کیونکہ ریاضی کی یہ پہیلی سادہ نہیں'۔
یہ بھی پڑھیں : ریاضی کا وہ سوال جس نے پوری دنیا کو گنگ کردیا
جواب تو آپ نیچے ویڈیو میں جان سکتے ہیں تاہم اکثر افراد اس کا جواب 3، 7، 9 یا -1 دیتے ہیں جو کہ غلط ہے۔