Live Election 2018
پشاور کے پولنگ اسٹیشن میں خواتین کارکن گتھم گتھا
زریاب کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے کارکن آپس میں لڑ پڑیں
پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکن آپس میں لڑ پڑیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی خواتین کارکن کا جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔
دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا ئے اور احتجاجاً روڈ بند کردیا۔
جھگڑے کے باعث انتخابی عمل متاثر ہوا جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔