Live Election 2018

صوابی: دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا، 4 افراد زخمی

اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنان جھنڈا لگانے کے تنازع پر الجھ پڑے اور بات بڑھتے ہوئے لڑائی تک جاپہنچی، پولیس

صوابی کے علاقے سوڈھیر میں جھنڈے کے تنازع پر دو سیاسی گروپوں میں جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوڈھیر میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان جھنڈا لگانے کے تنازع پر الجھ پڑے اور بات بڑھتے ہوئے لڑائی تک جاپہنچی۔

دونوں جانب سے مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال ہوا، جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپیلکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں گروپوں کے افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتش شروع کردی۔