Live Election 2018
‘تحصیل روجھان میں 50 پرائمری اسکول بنا کر دوں گا‘
دوبارہ اقتدار کا موقع ملا تو جیتنے کے بعد پہلی فرصت میں روجھان آکر یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جائے گی، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا کہ اگر دوبارہ اقتدار کا موقع ملا تو جیتنے کے بعد پہلی فرصت میں روجھان آکر یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے علاقے حلقے میں 50 پرائمری اسکول بنا کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ‘الزام خان (عمران خان) نے لاہور اور ملتان میٹرو کے خلاف باتیں کی اور کہا کہ میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بناؤں گا لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ نے ہسپتال بنایا اور نہ ہی یورنیورسٹیز بنائیں۔