Live Election 2018

انتخابات میں دھاندلی تسلیم نہیں کریں گے، حمزہ شہباز

تمام اداروں، سیاست دانوں کو مل کر پاکستان کا سوچنا ہوگا، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی کو مسلم لیگ (ن) تسلیم نہیں کرے گی اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات ڈان نیوز کے پروگرام الیکشن اسپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کو ہم سے چھینا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، تمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے اور معاشی، سیاسی اور سلامتی کے مسائل پر نیا عمرانی معاہدہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ میں بھی پاکستان کا درد رکھنے والے لوگ ہیں، تمام اداروں اور سیاستدانوں کو سر جوڑ کر پاکستان کی بہتری کا سوچنا ہوگا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں