Live Election 2018
ایاز صادق کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا؟
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئیٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ پولیس نے ان پرپتھراؤاورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔
قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے امیدوار ایاز صادق نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔
ایاز صادق نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا کہ پولیس نے نہ صرف ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، بلکہ قریبی مسجد کے مناروں سے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔
ساتھ ہی ایاز صادق نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی گاڑی میں ساتھیوں سمیت سوار دکھائی دیے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی گاڑی کے پیچھے بھی کئی گاڑیاں ہیں، جب کہ تصویر میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔