اسکارلٹ جانسن کی فلم ‘بلیک وڈو’ کیلئے 70 ڈائریکٹرز کے انٹرویو
‘بلیک وڈو’ کا کردار روسی جاسوس خاتون کا ہے، جسے پہلی بار 1964 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
کامک کتابیں فلمیں اور کردار متعارف کرانے والے امریکا کے معروف ‘مارول اسٹوڈیو اور پبلشر’ کو بالآخر اپنی آنے والی فلم ‘بلیک وڈو‘ کے لیے پسندیدہ اداکارہ مل گئی۔
مارول اسٹوڈیو نے فلم کےلیے ہدایت کارہ ڈھونڈنے کے لیے دنیا کے مختلف بر اعظموں کے 70 سے زائد فلم ڈائریکٹرز کے انٹرویو کیے، جن میں متعدد خواتین بھی شامل تھیں۔
تقریبا ڈیڑھ سال تک انٹرویوز کیے جانے کے بعد اب مارول اسٹوڈیو کی تلاش مکمل ہوئی اور انہیں خاتون سپر ہیرو فلم کے لیے من پسند خاتون ڈائریکٹر مل گئی۔
ہولی وڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو کی آںے والی فلم ‘بلیک وڈو’ کو آسٹریلین ڈائریکٹر کیٹ شارٹ لینڈ ڈائریکٹ کریں گی، جنہوں نے اس سے قبل نازی جرمنی کے مظالم پر مبنی ڈرامہ فلم ‘لورے’ کی بھی ہدایت دی۔