Live Election 2018
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد کے خطرے سے آگاہ کردیا
الیکشن مہم کے اجتماعات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے، محکمہ داخلہ کی ہدایت
محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور الیکشن مہم کے اجتماعات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور مشکوک افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی اطلاع 15 پر دی جائے۔
حکام نے مزید ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے اجتماعات میں حفاظتی انتظامات کے لیے قبل از وقت انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔