چکوال سے آزاد اور تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن دوڑ سے باہر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چکوال کے حلقہ این اے 64 سے آزاد امیدوار سردار غلام عباس اور حلقہ پی پی 23 سے تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب اکبر کوالیکشن کی دوڑ سے باہر کر دیا.
عدالت نے انکم ٹیکس نمبر نہ ہونے پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی،
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت سردار آفتاب اکبر اور سردار غلام عباس کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کی آمدن انکم ٹیکس کے قابل نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آمدن نہیں ہے تو الیکشن کیسے لڑیں گے، الیکشن پر بھاری خرچ آتا ہے۔
سردار غلام عباس چکوال کے حلقہ این اے 64 سے آزاد جبکہ سردار آفتاب اکبر پی پی 23 سے تحریک انصاف کے امیوار تھے، دونوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اس حوالے سے مزید پڑھیں:
راولپنڈی: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائی