Live Election 2018

انتخابات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی

دیوار سے لگا کر پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہنے پر مجبور نہ کیا جائے، چیئرمین پی کے میپ

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بندوق کی بات کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی ہے۔

کوئٹہ میں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہا کہ بھٹو کا ساتھ دینے پر لوگ طعنے دیتے تھے جبکہ بھٹوکو برا بھلا کہنے والے آج پپلیز پارٹی میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل سے مشکل وقت میں سیاست کی ہے اور یہ سلسلہ نہیں رکے گا اور دیوار سے لگا کر پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکمران غلطیاں تسلیم کرکے ماضی کے فیصلوں اور پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔