Live Election 2018

انتخابات 2018: چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ کردیا گیا

سابق وزیر داخلہ کو جیپ کا نشان پی پی 12، پی پی 10، این اے 59 اور این اے 63 کے لیے الاٹ کیا گیا۔

راولپنڈی: انتخابات 2018 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کے لیے چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا نشان ریٹرنگ آفیسر نجیب اللہ نے الاٹ کیا۔

علاوہ ازیں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے بھی چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے لیے بھی چوہدری نثار کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا، ریٹرنگ آفیسر شبریز اختر راجہ نے انہیں مذکورہ نشان الاٹ کیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی سابق وزیر داخلہ کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ’جیپ‘ کے نشان کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی تھی۔

رپورٹ: طاہر نصیر