Live Election 2018
فاروق ستارنے الیکشن نہ لڑنے کی خواہش ظاہرکردی
ڈاکٹر فاروق ستار انتخابی مہم کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار انتخابی مہم کا آغازکرتے ہوئے انتخابی امیدواروں کااعلان کردیا۔
اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن نہ لڑنے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکٹ لینے بہادر آباد نہیں گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،مخالفین سمجھتے تھے انھیں ووٹ بینک حلوے کی طرح ملے گا۔