Live Election 2018

’فاروق ستار معافی مانگو، ایم کیو ایم سے توبہ کرو‘

فاروق ستارجمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد شہریوں سے مل رہے تھے، ایک بزرگ شہری نے متحدہ رہنما پر شدید تنقید کی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار جمعے کی نماز ادا کر کے باہر نکلے تو شہریوں سے ملاقات کرنے لگے، جہاں بعض نے تو ان کے ساتھ سیلفیاں بنائی جبکہ کئی نے شدید تنقید کی۔

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے حوالے سے نوجوانوں سے سوال کیا کہ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، تو اکثر نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

کچھ افراد نے ان کی ایم کیو ایم کے لیے کام کی تعریف کی کہ انہوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی۔

اس موقع پر ایک بزرگ شہری نے مسجد سے نکلتے ہوئے کہا کہ 25 سال سے صرف باتیں سن رہے ہیں۔

فاروق ستار نے جب شہری کی تنقید سنی تو اپنے حامیوں کو تاکید کی کہ اپنا کام کریں، اور تصاویر بنواتے رہے۔

اسی طرح بزرگ کی تنقید سن کر کچھ نوجوان ’انصاف دو، انصاف دو‘ کے نعرے بھی لگانے لگے۔

بزرگ شہری نے اونچی آواز میں فاروق ستار کو مشورہ دیا کہ خدا سے معافی مانگو، اور متحدہ قومی موومنٹ سے توبہ کرو۔