Live Election 2018

عمران خان نے میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

شریف برادران اور آصف علی زداری نے اپنے خاندان میں ٹکٹ تقسیم کئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے جلسے سے خطاب میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں سے معذرت کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میرے ساتھ کوئی نہیں کھڑا تھا تب میانوالی والے کھڑے تھے اور 2002میں مجھے پہلی سیٹ میانوالی سے ملی تھی، میں میانوالی کے لوگوں کو کبھی نہیں بھولوں گا اور اس ہی لیے میں الیکشن 2018 کی مہم کا آغاز میانوالی سے کررہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور آصف علی زداری نے اپنے خاندان میں ٹکٹ تقسیم کئے ہیں۔

عمران خان نے اپنے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ان سے معذرت چاہتا ہوں، تحریک انصاف نے میرٹ پر ٹکٹ تقسیم کئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب تک کسی نے بھی پانی کی مسئلے پرکچھ نہیں کیا ہے جبکہ ہم نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت اگائے ہیں اور اللہ نے کامیابی دی تو پورے پاکستان کو ہرابھرا کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنادیا ہے اور 4 ہفتوں میں اس ملک کا مستقبل بدلنے لگا ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں