Live Election 2018

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے والاریٹرننگ افسرمعطل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عباد رحمٰن لودھی کے اپلیٹ...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عباد رحمٰن لودھی کے اپلیٹ ٹریبیونل نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں مبینہ ٹیمپرنگ اور ان کو منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کو معطل کردیا اور سابق وزیرِ اعظم کو طلب کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 57 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جنہیں اسی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار عمر عباسی اور ایک وکیل مسعود عباسی نے چیلنج کیا تھا۔

مذکورہ افراد کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور ملی بھگت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے اثاثوں کی حقیقی قدر میں کمی کی۔

ٹریبیونل نے شاہد خاقان عباسی کو خود پیش ہونے یا پھر ان کے وکیل کے ذریعے 25 جون کو طلب کیا، اس کے علاوہ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر حیدر علی، جو سیشن جج بھی ہیں، کو معطل کردیا جبکہ انہیں بھی طلب کر لیا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔