سچی کہانی پر مبنی فلم میں پریانکا اور فرحان کاسٹ
ان دونوں کی اگلی فلم 18 سالہ عائشہ چوہدری کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا انتقال 2015 میں ہوا تھا۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے امریکی شو ’کوائینٹیکو‘ کے تین سیزن سامنے آچکے ہیں، تاہم اب اس کا چوتھا سیزن نہیں بنایا جائے گا، جس کے بعد اداکارہ نے واپسی بولی وڈ فلموں کو سائن کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
پریانکا چوپڑا بہت جلد سلمان خان کے ہمراہ فلم ’بھارت‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی اور اب انہوں نے گلوکار و اداکار فرحان اختر کے ساتھ بھی ایک فلم سائن کرلی۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا بہت جلد سونالی بوس کی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی عائشہ چوہدری کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
عائشہ چوہدری کا تعلق بھارت سے تھا جو کہ لوگوں میں اپنی حوصلہ بڑھانے والی تقاریر کے باعث مشہور تھیں۔