Live Election 2018

اختلافات کی بنیاد پر آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، چوہدری نثار

چوہدری نثار نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، بغاوت نہیں صرف اختلاف کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اختلافات کے باعث یہ فیصلہ کیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ایک الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں چار نشستوں میں انتخاب لڑ رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں صرف اللہ اور اپنے حلقے کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، اپنے حلقے کے عوام سے میرا تعلق 1985 سے ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اپنے اختلافات کو بغاوت نہیں سمجھتا، اپنی ذات سے زیادہ ملک کی فکر کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرا اختلاف نواز شریف کے فائدے کے لیے تھا لیکن میں کسی سے ناراض نہیں ہوں، صرف اختلاف کیا ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔