شہباز شریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات
مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
حیرت انگیز طور پر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق تینوں نے دو دو شادیاں کر رکھی ہیں۔
شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وہ 172 کنال اراضی کے مالک، حمزہ اسپنگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز سمیت 5 ملوں میں شیئر ہولڈر ہیں۔ ان کےنام پر ایک لینڈ کروزر، ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ انہوں نے بینک سے 38 لاکھ 94 ہزار روپے قرض لے رکھا ہے۔
شہباز شریف کی دو بیگمات ہیں جن میں سے ایک کا نام نصرت شہباز اور دوسری کا تہمینہ درانی ہے۔
حمزہ شہباز نے اثاثوں کی تفصیلات میں اپنے نام پر 155 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈر ہیں، جبکہ ان کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس اور 16 لاکھ 88 ہزار روپے کے کیش پرائز بانڈز ہیں جبکہ ان کے نام پر کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے.
حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں،ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جبکہ دوسری کا نام مہرالنساء ہے۔