Live Election 2018
پی ٹی آئی کا چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں،فواد چوہدری
پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوئی بات نہیں ہو رہی ہے، چوہدری نثار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرور خان کو باضابطہ امیدوار نامزد کر چکی ہے جبکہ چوہدری نثار نہ تو تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
دوسری جانب چوہدری نثار کے ترجمان نے بھی ان خبروں کی تردید کر دی۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔