خوبصورتی کا اشتہار شوٹ کروانے پر روینہ کیخلاف مقدمہ
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مندر کی انتظامیہ نے نوٹس لیا، اداکارہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
بولی وڈ کی ’مست مست گرل‘ روینہ ٹنڈن کو مندر کی حدود میں خوبصورتی بڑھانے کے طریقہ کار بتانا مہنگا پڑ گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارت کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک لنگراج مندر کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کروایا۔
خیال رہے کہ ریاست اڑیسا کے دارالحکومت بھونیشور میں واقع اس مندر کو بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے قدیم ترین عمارتوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔
اس مندر سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہندو ازم کے ابتدائی ادوار کے مندروں میں سے ایک ہے۔
لنگراج مندر سے متعلق کئی مؤرخین کا ماننا ہے کہ یہ گیارہویں صدی میں تعمیر میں کیا گیا۔
اس مندر کو قدیم ترین عمارتوں میں شامل کیے جانے کی وجہ سے اس کی کئی حدود میں جانا یا وہاں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو شوٹ کروانا ممنوع ہے۔