سعودی عرب کی پہلی تھیٹر ادکارہ نجات مفتاح
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ نے پہلی بار ریاض میں ہونے والے عوامی تھیٹر میں بری عورت کا کردار ادا کرکے تاریخ رقم کردی
اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کا کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا، تاہم اب پہلی بار مقامی خاتون نے تھیٹر میں اداکاری کرکے نئے دور کا آغاز کردیا۔
نوجوان نجات مفتاح جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ ہیں، انہوں نے پہلی بار عوامی سطح پر پیش کیے گئے تھیٹر ڈرامے میں ایک بری خاتون کا کردار ادا کرکے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دسمبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’کنگ فہد کلچر سینٹر‘ میں پہلی بار خواتین کا میوزک کنسرٹ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
اس کنسرٹ میں لبنانی گروکارہ ببا توازی نے گلوکاری کے جوہر دکھائے۔