2018 کو اپنے لیے صحت مند سال کیسے بنائیں؟
نئے برس کے موقع پر مختلف اہداف کے حصول کا سوچا جاتا ہے مگر صحت کو ہمیشہ نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
2018 کو اپنے لیے صحت مند سال کیسے بنائیں؟
نئے سال کا آغاز ہورہا ہے اور لوگ اس موقع پر بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو ان کے خیال میں نئے برس کے دوران انہیں حاصل کرنی چاہئے، مگر سب سے اہم چیز یعنی اپنی صحت کو اکثر نظرانداز کردیتے ہیں۔
جب بات صحت اور غذائیت کی ہو تو لوگ کافی الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ ماہرین بھی لگتا ہے کہ جیسے ایک دوسرے سے متضاد آراءرکھتے ہیں۔
تاہم تمام تر عدم اتفاق کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی سائنس نے ٹھوس انداز سے تصدیق کی ہے۔
تو ایسے ہی بہترین طبی ٹپس جانیں جو کہ سائنسی شواہد پر مبنی ہیں۔