تمام تر مسائل کے باوجود رکشہ چلا کر بچوں کو پالنے والی خاتون
لاہور سے تعلق رکھنے والی ریحانہ نے اپنی جدوجہد اور رکشہ چلانے کی کہانی شیئر کی۔
اسلام و علیکم، میرا نام ریحانہ ہے اور میں ان چند خواتین میں سے ایک ہوں یا پھر شاید اکیلی وہ خاتون ہوں جسے آپ لاہور کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے دیکھ سکتے ہیں۔
میں لاہور میں ہی پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی، میرا گھر پڑوسی ملک کے شہر فتح گڑھ میں ہے، میری دو بڑی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے، میرے تین بچے بھی ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، میری بیٹیوں کی عمر 7 اور 12 سال ہے جو اس وقت تعلیم حاصل کررہی ہیں، میرے 17 سالہ بیٹے نے چھٹی جماعت کے بعد اسکول کی تعلیم چھوڑ دی، میں اپنے گھر کی واحد کمانے والی ہوں، کیوں کہ میرے شوہر نے تین سال قبل ہمیں چھوڑ دیا تھا۔