کتوں کا انسان کے مرنے یا صحت مند ہونے سے کیا تعلق؟
ویسے تو کتوں اور انسانوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاہم دنیا کے کروڑوں لوگ کتوں کو بڑے شوق سے نہ صرف پالتے ہیں، بلکہ ان کی پرتعیش زندگی اور اچھی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کتوں کا انسان کے صحت مند رہنے یہاں تک کہ انسان کی موت سے بھی گہرا تعلق ہے۔
جی ہاں، یورپی ملک سویڈن میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد کتوں کو پالتے ہیں، وہ ان افراد کے مقابلے زیادہ لمبی اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں جو جانوروں کو نہیں پالتے۔
سائنس جرنل ’نیچر‘ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے ماہرین نے سال 2001 سے 2012 تک سویڈن کے 40 سے 80 سال کے افراد کی صحت اور زندگی کا موازنہ ان افراد سے کیا، جو کتوں کو پالتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کتوں کو کام پر ساتھ لے جانا صحت کے لیے مفید
جن 40 سے 80 سال کے عمر کے افراد کا کتے پالنے والے افراد سے موازنہ کیا گیا، ان کا ڈیٹا سویڈن کے نیشنل رجسٹری ادارے سے حاصل کیا گیا تھا، جو ملک بھر کے ہسپتالوں کا ریکارڈ جمع کرتا ہے۔