کیا موسم سرما میں دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟
گرمیوں میں شوق سے کھائے جانے والے دہی کا استعمال سردیوں میں انتہائی کم ہوجاتا ہے، لیکن کیوں؟
سردیوں کا موسم قریب ہے، اور یقیناً وہ لوگ جنہیں سال کا یہ موسم گرمیوں سے زیادہ پسند ہے وہ کافی خوش بھی ہوں گے۔
اس موسم کے آتے ہی لوگ اپنی صحت کو بہتر بنانے کا سوچ کر بہت سی چیزیں کھانا شروع کردیتے ہیں جبکہ بہت سی چیزیں سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں سے ایک دہی بھی ہے۔
گرمیوں کے موسم میں شوق سے کھایا جانے والا دہی اب اس موسم میں اتنا پسندیدہ نہیں مانا جاتا۔
مزید پڑھیں: دہی کھانا صحت کے لیے فائدہ مند
بہت سے لوگ ایسا مانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں دہی کھانا چھوڑ دینا چاہیے، کیوں کہ اس کی وجہ سے گلا خراب ہوسکتا ہے۔
لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟