معروف میگزین کے بانی ’ہیو ہیفنر‘ چل بسے
ہیو ہیفنر نے زندگی کے آخری سالوں میں میگزین سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، تاہم وہ ایڈیٹوریل کے حوالے سے فیصلے کرتے تھے۔
امریکا کے معروف میگزین کے بانی ’ہیو ہیفنر‘ 91 برس کی عمر میں چل بسے۔
’ہیو ہیفنر‘ نے 1953 میں سرد جنگ کے شروعاتی سالوں میں معروف میگزین ’پلے بوائے‘ کی اشاعت شروع کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں مقبول ہوگیا۔
اگرچہ اس میگزین کو ذیادہ تر مرد حضرات میں مقبول سمجھا جاتا رہا، تاہم دنیا بھرمیں اس کے پڑھنے والے موجود تھے، اور ایک زمانے میں اس کی ماہانہ کروڑوں کاپیاں فروخت ہوتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جارج کلونی فرانسیسی میگزین پر برہم
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی خبر میں ’پلے بوائے‘ انٹرپرائزز کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’91 سالہ ہیو ہیفنر 27 او 28 ستمبر کی درمیانی شب چل بسے، ان کی موت طبی وجوہات سے ہوئی‘۔