کھیل

سری لنکا کرپشن پر آئی سی سی کی تحقیقات میں مدد کیلئے تیار

سابق سلیکٹر وکرما سنگھے نے ٹیم کی کاکرردگی اور شکستوں پر سوالات اٹاتے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تمام قومی کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کرپشن اور میچ فکسنگ الزامامت کے بعد انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔

سابق سری لنکن باؤلر اور سلیکٹر وکرماسنگھے نے گزشتہ ہفتے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میچ کے غیر فطری اتار چڑھاؤ اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار سری لنکن کرکٹ بورڈ کو قرار دیا تھا۔

اس کے بعد کنٹریکت یافتہ قومی ٹیم کے 40 کھلاڑیوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ان الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے ہفتے کو معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہماری ایگزیکٹو کمیٹی نے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ آئی سی سی کے انسداد کرپشن یونٹ سے تحقیقات میں تعاون کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام افراد سے درکواست کرتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کسی قسم کی معلومات ہیں تو وہ سامنے آئیں اور تمام ثبوت اور معلومات فراہم کر کے اس تحقیقات میں مدد کریں۔

یاد رہے کہ وکرماسنگھے سے قبل سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے 2011 ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر سوالات اٹھائے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکرماسنگھے کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر انگلیاں حال ہی میں بدترین کارکردگی کے بعد اٹھائی گئی ہیں جہاں ہندوستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 اور ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔