لائف اسٹائل

متنازع تصاویر: ساتھی اسٹارز ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

پاکستانی اسٹارز نے ماہرہ خان کا ساتھ دیتے ہوئے لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکے کا مشورہ دیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ماہرہ کو ان کے لباس کے انتخاب اور سگریٹ نوشی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں نے ماہرہ خان پر غلط الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور کے ساتھ مبینہ افیئر پر بھی تنقید کی۔

لیکن اس موقع پر پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان کی حمایت میں سامنے آئے اور لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دے ڈالا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

کچھ نے ماہرہ پر تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ انداز اپناکر خاموش کروایا جبکہ کچھ نے منطقی نقطہ نظر اپنایا۔

کس اسٹار نے ماہرہ کا ساتھ دینے کے لیے کیا کہا، یہاں دیکھیں:

اداکار عثمان خالد بٹ نے لوگوں کے دوہرے معیار پر چوٹ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جو خود بھی کافی وائرل ہوگئی۔

جبکہ حمزہ علی عباسی نے لوگوں کو جھوٹی بات پھیلانے سے روکا۔

دوسری جانب علی ظفر نے صارفین کو آگاہ کیا کہ ہر خاتون کی مرضی ہے کہ وہ کس قسم کی زندگی گزارنا چاہتی ہے، ہمارا ردعمل ہماری شخصیت بیان کرتا ہے۔

حمیمہ ملک نے صارفین کو یاد دلایا کہ اسٹارز بھی انسان ہوتے ہیں۔

مومنہ مستحسن نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

عروہ اور ماورا حسین نے بھی ماہرہ خان کے لیے ٹوئیٹس کرکے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔