لائف اسٹائل

ہریتھک روشن کے بولی وڈ میں 17 سال مکمل

ہریتھک مقبول فلم ساز راکیش روشن کے بیٹے ہیں،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کے ساتھ کیا۔

بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن کو فلموں میں کام کرتے 17 سال مکمل ہوگئے، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی مشکل اور منفرد کردار ادا کرکے مداحوں اور تجزیہ کاروں کی خوب داد وصول کی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں اپنے 17 سال مکمل ہونے کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے اداکاری سے پیار ہے، یہ میرا جنون ہے، شاید کسی دن میں سوچوں کہ اب کیمرے کے پیچھے جاکر کام کرنے کا صحیح وقت ہے، تو میں ضرور کروں گا، مجھے چیلنجز پسند ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ’جیمز بونڈ بننا ہے لیکن کوئی فلم لکھتا ہی نہیں‘

واضح رہے کہ ہریتھک روشن بولی وڈ کے مقبول فلم ساز راکیش روشن کے بیٹے ہیں، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کے ساتھ کیا۔

ہریتھک ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کوئی مل گیا‘، ’کرش‘، ’دھوم 2‘ اور ’جودھا اکبر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے فلمی دنیا میں ڈیبیو کو 17 سال مکمل ہوگئے، مجھے انڈسٹری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں ہر لمحے کو یاد کرکے کافی خوش ہوتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شائقین ہریتھک کی 'قابل' سے متاثر

لیک کیا وہ اپنے کیریئر میں کچھ تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

اس بارے میں ہریتھک نے کہا کہ ’بالکل بھی نہیں، میرا سفر کافی مطمئن اور بہترین رہا، میں نے صرف بہترین فلموں میں ہی کام نہیں کیا بلکہ کافی ٹیلنٹڈ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،

43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں کسی قسم کا افسوس نہیں اور وہ کچھ تبدیل نہیں کرنا چاہیں گے۔