بھومی کا ٹیزر ہولی وڈ پوسٹرز کا مکسچر نکلا
سنجے دت کا فوٹو ایک نہیں بلکہ چار چار ہولی وڈ فلموں کے پوسٹرز کو دیکھ کر بنایا گیا۔
تین دن قبل ہی بولی وڈ بابا سنجے دت کی فلم بھومی کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا، جسے محض 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ افراد نے دیکھ لیا۔
اب تک فلم کے ٹریلر کو 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ اسے ایک لاکھ سے زائد بارلائیک بھی کیا جاچکا ہے۔
بھومی کے ذریعے سنجے دت چند سال کے وقفے سے فلموں میں انٹری دینے جا رہے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ انڈسٹری نے اس بار بھی اپنی روایت برقرار رکھی۔