جارج کلونی بچوں کی تصاویر کھینچنے والے میگزین پر برہم
ہولی وڈ اداکار نےاپنے جڑواں بچوں کی تصاویر چوری چھپے کھینچنے والے فوٹوگرافر اور فرانسیسی میگزین پر مقدمےکا اعلان کردیا۔
ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر چوری چھپے کھینچنے والے فوٹوگرافر اور فرانسیسی میگزین پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں جارج کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی نے ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے باوجود بچوں کی تصاویر میڈیا پر عام نہیں کی تھیں۔
تاہم فرانس کے وینسی میگزین نے 2 دن قبل ہی جارج اور امل کلونی کے بچوں کی تصاویر پہلی بار شائع کیں، تصاویر اتنی صاف نہیں تھیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چھپ کر بنائی گئی تھیں۔